شیخ وقاص نے احتجاج سے قبل کسی بھی قسم کے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

0
21

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے احتجاج سے پہلے حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو میں کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رانا ثنااللہ پہلے بھی کہتے رہے کہ پی ٹی آئی والے اٹک پل پار نہیں کرپائیں گے لیکن ہم نے کیا، اب جب تک احتجاج کے اہداف حاصل نہیں ہوں گے وہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ دوران گفتگو شیخ وقاص اکرم نے احتجاج سے پہلے حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف ہماری جماعت کے لوگوں کو کمپرومائزڈ کہنے والے کون ہوتے ہیں۔