راولپنڈی(این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں دونوں طرف سے گرما گرم بحث ہوئی، اس ملک میں آئین ہے نہ قانون اور نہ ہی انصاف ہے، جن لوگوں نے ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ کیا ان کے بیٹوں نے وہاں بھی تباہ کیا تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اپیل کرچکا ہوں بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، 102ملزمان ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک وکیل ہی نہیں کیا، آئی ایل ایف اور دوسرے لوگ ان کے وکالت نامے داخل کریں، چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں، ہمیں کوئی نہیں دی گئی، یہ کیسز بہت لمبے جائیں گے،گیارہ کیسز میرے خلاف ہیں، سردار رازق صاحب میری طرف سے لڑرہے ہیں، یہ فیصلے آسانی سے ہونے والے نہیں بڑا وقت لیں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب تو مر گیا ہے، آج آئی ایم ایف وفد جارہا ہے ،غریب اور مرجائے گا، پی ٹی آئی والے میرے سے خفا ہوتے ہیں، جنرل عاصم منیر سے درخواست کرتا ہوں، غریب کے بچوں کے حالات ان کو پتہ نہیں ،گھر کا چولہا بھی نہیں جل رہا، ہم نے 60تعلیمی ادارے بنائے ہیں بچوں کے پاس داخلے کی فیس نہیں، لال حویلی میں رابطہ کریں راولپنڈی کی ساری بچیوں کی فیس ہم دیں گے۔شیخ رشید کامزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں رنگینی آئے گی جب ن لیگ اور پیپلزپارٹی نئی صورتحال سے گزریں گے، خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی سے کوئی رابطہ نہیں، چاہتا ہوں بے شک تنگ گلی سے حل نکلے، بانی پی ٹی ا?ئی سمیت تمام لوگوں کورہائی ملے۔
مقبول خبریں
اس بار بھی رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے: بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پہلے بھی رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچے ہیں، اس...
راولپنڈی میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ڈویژن میںکل منگل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں موسم کی صورتِ حال...
اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سر پلس حاصل ہوا: اسٹیٹ بینک
کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سر پلس حاصل ہوا ہے۔جاری کیے...
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری...
30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی’ شیخ رشیدکی پیش گوئی
راولپنڈی(این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں...