پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پہلے بھی رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچے ہیں، اس بار بھی پہنچیں گے۔انہوں نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے راستے میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کیلئے پورا بندوبست کیا گیا ہے لیکن ہم پہلے کی طرح اس بار بھی تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، بانی پی ٹی آئی اور سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔بیرسٹر سیف نے یہ بھی بتایا کہ خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں قافلہ اسلام اباد پہنچے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...