پشاور (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نیسلے پاکستان کے مختلف شعبوں کے سربراہان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور نیسلے پاکستان کی طرف سے ملک میں صحت مند پاکستان کے لیے شروع کی گئی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیسلے پاکستان کے سینئر منیجر برائے پبلک پالیسی اینڈ گورننس ایشوز، عاتکہ میر خان ، نیسلے کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اور سسٹین ایبلٹی، شیخ وقار احمد کارپوریٹ افیئرز مینیجر اور نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز چیمپئن زائرہ احمد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔