گھر پر حملے کے بعد نیتن یاہو کا سربراہ شاباک کو برطرف کرنے پر غور

0
12

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے بحیرہ روم کے ساحل پر قیساریا میں اپنے گھر پر دو فلیئر بم پھینکے جانے کے واقعے کے بعد اس امکان پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے رونن بار کی برطرفی کو سکیورٹی کی ناکامی کے جواز کے طور پر پیش کیا۔