پشاور(این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے نیب نوٹس کیخلاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے نیب نوٹس کے خلاف وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نیب 500 ملین میں انکوائری کرسکتا ہے یہ 304 ملین کا کیس ہے جس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا اس کا مطلب ہے آپ بھی نیب ترامیم سے مطمئن ہیں، وکیل درخواست گزار نے ہنستے ہوئے جواب دیا جی ایسا ہی ہے۔ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف ابھی انکوائری چل رہی ہے ان کو نوٹس بھیجا تھا، اب تو کال آف نوٹس بھی نہیں ہے جو نوٹس بھیجا تھا وہ زائدالمیعاد ہوگیا ہے۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ترامیم کے بعد تو نیب 500 ملین سے زائد میں انکوائری کرسکتا ہے۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انکوائری چل رہی ہے ہم نہیں بتا سکتے کہ کتنی رقم ہے، ہوسکتا ہے500 ملین سے زیادہ ہو، ان کو نوٹس بھیجا تھا یہ پیش نہیں ہوئے اب کوئی نیا نوٹس نہیں بھیجا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوئی نیا نوٹس نہیں ہے تو پھر ہم اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں، بعدازاں عدالت عالیہ نے نیب نوٹس کیخلاف علی امین گنڈاپور کی درخواست نمٹا دی۔
مقبول خبریں
ماضی میں تحریک انصاف کا حصہ تھا، کبھی سیاست کو بطور کیریئر نہیں اپنایا،...
کراچی(این این آئی)معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ماضی میں تحریک انصاف میں اپنے سیاسی کردارسے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔تفصیلات کیمطابق اپنے ایک...
ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 8 نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12...
نیویارک(این این آئی)ہالی ووڈ کے سٹار اداکار ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 8 نے امریکا میں ریلیز سے پہلے ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے...
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...