پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پی ٹی آئی سے بات چیت سے انکار میرے نوٹس میں نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، ابھی بات نہیں احتجاج ریکارڈ کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام حلقوں میں 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وزیراعلیٰ نیمنتخب نمائندوں کو اپنیحلقوں میں تیاریاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکومت، پی ٹی آئی اعلیٰ سطح رابطہ، ممکنہ بریک تھرو کی کوششیں، مذاکرات کامیاب ہوئے تو 24 نومبر کا احتجاج ملتوی ہوسکتا ہیبیرسٹر سیف نے کہا کہ موٹر وے پر تمام قافلے جمع ہو کر علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں اسلام آباد جائیں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ جدوجہد کنٹینرز اور پولیس کی وجہ سے نہیں رکتی۔ زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور جدوجہد جاری رہے گی، پی ڈی ایم کی حکومت جھوٹ اور مقدمات کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔
مقبول خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہوسکتا...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ...
علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے، عمران خان سے ملاقات کریں گے
راولپنڈی (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے...
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس
لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا 7واں اجلاس...
وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان
لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام...
اسٹیبلشمنٹ سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، بیرسٹرسیف
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پی ٹی آئی سے بات چیت سے انکار میرے...