امریکی کمپنی کا ہائپرلوپ کیپسول کے ذریعے سفر کا کامیاب تجربہ

0
349

واشنگٹن (این این آئی )مواصلات اور تیز رفتار سفر کے میدان میں دنیا نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا۔ تاریخی کارنامہ اور مستقبل سے وابستہ منصوبے کے تحت ورجن ہائپرلوپ نے مقناطیسی نظام کے ذریعیویکیوم ٹیوب کے اندر سفر کرنے والی ایک کیپسول کا دنیا میں پہلا کامیاب سفری تجربہ کیا ہے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ آنے والے وقت میں سفر کا یہ نظام لوگوں کے سفر اور سامان کی ترسیل کی دنیا میںایک نیا انقلاب لائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورجن ہائپرلوپ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس واقع کمپنی کے ڈیفلوپ سسٹم ٹیسٹ سائٹ پر کمپنی کے ایگزیکٹوزنے یہ سفری تجربہ کیا۔ اس نظام کے تحت ایک گھنٹے میں172 کلومیٹر کی رفتار سے سفر کیا جا سکے گا