بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں نومبر کے آخر سے دسمبر کے آخر تک پاکستان میں ہوں گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع نے بتایا کہ ‘وارئیر 8 مشقیں’ انسداد دہشت گردی اور اسٹرائیک آپریشن پر مرکوز ہوں گی، دونوں افواج مختلف خصوصیات کے کثیر سطح کی تربیتی مشقوں میں حصہ لیں گی۔وزارت دفاع نے بتایاکہ دونوں افواج حقیقی جنگی حکمت عملی کے تحت جنگی مشقوں میں حصہ لیں گی، مشقیں مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز کی صلاحیتوں کو مضبوط کریں گی۔چینی وزارت دفاع نے کہاکہ چین اور پاکستانی افواج کے درمیان یہ آٹھویں مشترکہ فوجی مشق ہوگی۔واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی ہے۔
مقبول خبریں
نیو انرجی وہیکلز،چین اور پاکستان پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون کو فروغ دیں گے
بیجنگ(این این آئی)ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان...
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم...
چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا
بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں...
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پر سعودی نائب...
بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ،بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بچوں کے حقوق کا...