عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر سیف

0
103

پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، جعلی حکومت کو چاروں شانے چت کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاکہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی اختلاف کی خبریں جعلی حکومت کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، دراصل جب سے آخری کال کا اعلان ہوا ہے جعلی حکومت خواس باختہ ہوچکی ہے اور جعلی حکومت پریس کانفرنس پہ پریس کانفرنس کررہی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت دل بہلانے کی بجائے اپنی بوریاں بستر گول کرنے کی تیاری کریں، نوجوانوں کے حوصلے24 نومبر کیلئے بلند ہیں اور اب جعلی حکومت کو چاروں شانے چت کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔