بیجنگ(این این آئی)ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان چین میں جدید ترین تکنیکی پیشرفت سے فائدہ اٹھا کر اپنے علم کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں،اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں ، اس دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں مدد ملے گی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہنان آٹوموٹو انجینئرنگ ووکیشنل یونیورسٹی میں توانائی کے نئے ذرائع سے چلنے والی گاڑیوں میں بین الاقوامی تدریسی وسائل کے فروغ بارے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے تقریبا 100 سرکاری عہدیداروں اور انٹرپرائز رہنماوں نے چائنہ پاکستان ڈیجیٹل ایجوکیشن الائنس کے تحت توانائی کی بچت اور توانائی کے نئے ذرائع سے چلنے والی گاڑیوں میں بین الاقوامی تدریسی وسائل کے منصوبے کے باضابطہ آغاز کا مشاہدہ کیا۔ہنان آٹوموٹو انجینئرنگ ووکیشنل یونیورسٹی کے صدر ین وانجیان کے مطابق وہ پاکستان کینیو انرجی انڈسٹری کی موجودہ حیثیت اور ترقیاتی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی تدریسی وسائل کے منصوبے میں چین کی نیو انرجی وہیکل ٹیکنالوجیز اور کیسز متعارف کرائیں گے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں پاک چین تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی )ٹیوٹا( پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ توانائی کی بچت اور توانائی کے نئے ذرائع سے چلنے والی گاڑیوں میں بین الاقوامی تدریسی وسائل کے منصوبے کے ذریعے پاکستانی نوجوان چین میں جدید ترین تکنیکی پیشرفت سے فائدہ اٹھا کر اپنے علم کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں مدد ملے گی۔ سیمینار کے شرکا نے پاکستان میں توانائی کی بچت اور توانائی کے نئے ذرائع سے چلنے والی گاڑیوں میں انتہائی ہنر مند افراد کے لئے بین الاقوامی معیار، نصابی نظام کے قیام اور مشترکہ ورکشاپ کی مشترکہ تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...