لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کے احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب کی بیٹی ہیں، جانتی ہیں کہ پنجاب کے عوام کو کیسے اس فتنے سے محفوظ رکھنا ہے، انہوں ان کے مذموم مقاصد میں ناکامی ہوگی۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یہ لوگ 9 مئی کو پاکستان پرحملہ کرچکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف جانتے ہیں پاکستان کی حفاظت کیسے کرنی ہے۔ انہوں نیبشری بی بی کے ویڈیو بیان پر کہا کہ ملک پر اندرونی حملے بھی ہو رہے ہیں، کل ایک نئی ویڈیو ا?ئی دیکھ کرحیرانی ہوئی، ایک خاتون جس کا سیاست سے تعلق نہیں اس نے پاکستان کے دوست ملک پرحملہ کیا، سعودی عرب نے ہر کٹھن وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلے کہا گیا کہ امریکا نے ان کو نکال دیا آج ان کے جلسوں میں امریکا کے جھنڈے لہرائے جاتے ہیں، دشمن انتظارمیں بیٹھے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، دوستوں کو ناراض کیا گیا ملکوں میں دوریاں پیدا کی گئیں۔مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق اور پنجاب پر حملہ کر رہی ہے، ایک صوبہ دوسرے صوبے پر حملہ آور ہو رہا ہے، یہ جو ہو رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔ پولیس کو سختی سے منع کردیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک میں ترقی ا?تی ہے ن لیگ کی حکومت ہوتی ہے، کچھی کینال کی بحالی کے منصوبے سے خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کے دور حکومت میں منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، کچھی کینال کے پانی سے بلوچستان کی زمینیں آباد ہوں گی اور خوشحالی آئے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صبح 6 بجے اٹھ کر کام شروع کرتے ہیں، شہبازشریف جس چیز کی تعمیر نو کر رہے ہیں آج بھی اس پر حملے کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہے عوام کو سہولت ملی ہے، ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہوتی، اللہ نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کیا ہے، مہنگائی کے جن کو واپس بوتل میں بند کرنا آسان نہیں۔انہوںنے کہاکہ لوگ بارباراحتجاج اوردھرنے کی کال پرکان نہیں دھرتے، بارباراحتجاج اور دھرنے کی کال دی جاتی ہے، ایک کے بعد ایک احتجاج اور دھرنے کی کال ناکام ہوجاتی ہے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...