اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان میں ویڈیو آڈیو واضح ہے، اگر کوئی مسئلہ ہے تو ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ ہے، ان کے بیان سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کی بحران سے نکلتی معیشت پر حملہ ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے اپنی ذات کے سوا کچھ اہم نہیں ہے۔وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ نہ حکومت کی طرف سے کوئی بات ہوئی نہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی یقین دہانی کرائی گئی، اسلام آباد کے 24 نومبرکو جو بھی نکلے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ مس کال دی ہے ان کا احتجاج ناکام ہوگا۔ لوگوں کو کیسے لائیں گے پنجاب کے کسی ضلع سے 5 بسوں کی بکنگ دکھا دیں۔وزیراعظم کے مشیررانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھرنا نہ دینے کے وعدے پر پی ٹی آئی کو ڈی چوک تک آنے دیا گیا تھا، بشری بی بی کے بیان نے پی ٹی آئی کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔رانا ثنا نے کہا کہ بشری بی بی کا بیان مسلم امہ کیلئے بھی نقصان دہ ہے، دونوں میاں بیوی نے ذاتی اور چھوٹے مقصد کیلئے پورے ملک اور امہ کو نقصان پہنچایا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...