واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے پر جمہوری اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔عافیہ کی جانب سے دائر الزامات میں جنسی زیادتی، تشدد، طبی سہولت کی عدم فراہمی اور مذہبی امتیاز کے معاملات بھی شامل ہے۔درخواست امریکی حکومت، فیڈرل بیورو آف پریزنز اور جیل حکام کے خلاف دائر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ٹیکساس کی جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ادھرڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکی حکومت کے خلاف ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں 2 ماہ قبل دائر درخواست کی کاپی سامنے آگئی۔درخواست عافیہ صدیقی کے وکلا نعیم ہارون، ماریہ کاری اور کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے دائر کی جس میں جمہوری اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے۔درخواست امریکی حکومت، فیڈرل بیورو آف پریزنز اور جیل حکام کے خلاف دائر کی گئی ہے جس میں ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتی، ٹارچر، طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور مذہبی امتیاز کا الزام لگایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی ٹیکساس کی جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
مقبول خبریں
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...
سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے،...
کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے...
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...