بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا

0
132

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔گاڑیاں بلوچستان اسمبلی کیافسران کو دی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری کی رقم افسران کی تنخواہوں سے کاٹی جائے گی۔گاڑیاں سپلائی کرنے والی کمپنی کو اّئندہ سال25 جنوری تک گاڑیاں فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔