پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق

0
92

پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم نے شرکت کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کو حکومت کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کو بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی بانی سے ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔