اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں۔سینیٹر طلال چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، جب سے یہ جوڑی بنی ہے پاکستان میں سیاست، گورننس کو اپنے مفاد کی خاطر نقصان پہنچایا، پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں ہر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کا ریٹ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھ میں ہے، اپنے مفادات کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا گیا، آپ کو دوست ممالک سے ملنے والے تحائف تو بہت پسند تھے، سعودی عرب سے متعلق بیان پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، کوئی شک نہیں پہلے بھی ان کے احتجاج ناکام ہوئے، بانی پی ٹی ا?ئی کو یہ حربے مزید نقصان ہی پہنچائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ مدینہ میں عمران خان جب ننگے پیر چلے تو سابق ا?رمی چیف کے پاس سعودی حکام کی کالز آئیں اور انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ا?پ کن دین کے ٹھیکیداروں کو لے آئے ہیں۔بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ان کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...