لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سارے وسائل ہیلتھ کے لیے وقف کر دیے لیکن رزلٹ مثبت نہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ قطعاً برداشت نہیں کہ علاج کے لیے آنے والے سرکاری اسپتال سے ایڈز لے کر جائیں۔دوسری جانب ڈائیلسز وارڈ سے مریضوں میں ایڈز منتقلی کی معاملے تحقیقات کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 10 ڈاکٹر کو طلب کر لیا گیا۔ڈاکٹرز اور عملے کو نیفرالوجی وارڈ کے ریکارڈ میں ردوبدل اور ٹیمپرنگ کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپتال ریکارڈ میں ردوبدل پر 10 ڈاکٹرز کے خلاف پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...