اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، امیر مقام، رانا ثناء اللہ، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اور بشیر میمن شامل ہیں۔وزیر اعظم نے کمیٹی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت، سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی ہے۔ادھر چند روز پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے مذکرات کے لیے کمیٹی بنائی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے، وہ 26 و?ں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو یہ ذمے داری دی تھی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...