واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ محکمہ انصاف میں تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اس بات کا ثبوت تلاش کیا جا سکے کہ 2020 کے انتخابات کو دھوکا دہی نے داغدار کیا تھا۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے لاکھوں حامی ان کے اس بے بنیاد الزام سے اتفاق کرتے ہیں کہ ووٹروں کی وسیع دھوکا دہی کی وجہ سے وہ 2020 کے انتخابات میں جو بائیڈن سے ہار گئے تھے۔ ٹرمپ نے 2024 کا الیکشن جیتا لیکن 2020 کا الیکشن بائیڈن سے ہار گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ پر گزشتہ سال انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں سے متعلق فرد جرم عائد کی گئی تھی اور یہ الزامات خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی تحقیقات سے سامنے آئے۔واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے دو لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ اسمتھ کے ساتھ کام کرنے والی پوری ٹیم کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...