اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا۔محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔محسن نقوی نے کہاکہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس اور دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد(آج)اتوارکو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جبکہ بیلاروس کے صدر(کل)پیر 25نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ بیلاروس کا وفد 27نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے وفد کی 24نومبر سے 27نومبر تک کی مصروفیات سے بھی آگاہ کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...