لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم اپنی اچھی کارکردگی کے بعد اس کا تسلسل برقرار رکھتی ہے، لیکن پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی کے بعد تسلسل برقرار نہیں رکھ پاتی۔کامران اکمل نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ آج آسٹریلیا کی ٹیم رو رہی ہوگی کہ ہم اس ٹیم سے ہار گئے، ہم جیتنے کے بعد ایک دم نیچے آجاتے ہیں،مائنڈ سیٹ ٹیم سے دور نہیں ہوا۔قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ آج ٹیم جس طرح کھیلی ہے اسے سنجیدگی دکھانا ہوگی، ٹاس جیت کر بیٹنگ کیوں کی گئی یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ گیم اویئرنس نہ ہمیں سمجھ آرہی تھی نہ اْنہیں، صرف فارمیلٹی پوری کررہے ہیں، صرف باری لے رہے ہیں،اسکور بورڈ دیکھ نہیں رہے، سنجیدگی بالکل نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی ڈری ڈری کرکٹ کھیل رہے ہیں، ایسا لگ رہا تھا کہ زمبابوے کے آگے اسکول کے لڑکے کھیل رہے ہیں، اس چیز کے پیچھے نہ چھپیں کہ ہمارا وہ کھلاڑی نہیں تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...