لاہور(این این آئی)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اّل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ اسٹیج اداکارہ و رقاصہ دیدار سے ماضی میں محبت ہو گئی تھی۔حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عبدالرزاق کے ماضی میں دیئے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنی ماضی کی محبت کے بارے میں بات کی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکارہ دیدار سے سچی محبت تھی، ہماری بہت اچھی دوستی تھی، میں ان سے شادی کرنا چاہتا تھا، انہیں اسٹیج چھوڑنے کا کہا اور فیصلے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا۔سابق کھلاڑی نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری اور تھیٹر ڈانس چھوڑ دے کیونکہ میرے گھر والوں کو یہ قبول نہیں تھا لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کر دیا، جس پر ہم نے رشتہ ختم کرنے کو ترجیح دی کیونکہ ایسے ایڈجسٹ کرنا مشکل تھا۔خیال رہے کہ ماضی میں سابقہ اداکارہ دیدار بھی اس حوالے سے بات کر چکی ہیں۔انہوں نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عبدالرزاق کے ساتھ منگنی ہوئی تھی لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کروں لیکن میں کام کرنا چاہتی تھی کیونکہ میں نے اسی وقت اپنے کیریئر کا ا?غاز کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت میری عمر 15 برس تھی اور وہ 21 برس کے تھے، ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں چل سکے تو ہم الگ ہو گئے لیکن ا?ج بھی جب کبھی وہ کسی تقریب میں ملتے ہیں تو احترام سے ملتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...