تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی نہیں بلکہ سزائے موت دینی چاہیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے وفد سے ملاقات کی مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی سپریم لیڈر نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو سزائے موت سنانی چاہیے تھی۔ایران کے روحانی پیشوا نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے جارحیت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا گیا اور جنگی جرائم کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار کے قریب شہید اور سوا لاکھ سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جارحیت غزہ کے بعد اب لبنان اور شام تک پہنچ گئی ہے۔ اسے لگام دینے کی ضرورت ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ان حقائق کی روشنی میں اسرائیلی جارحیت کے ذمہ دار نیتن یاہو اور ان کی ٹیم کے وارنٹ گرفتاری نہیں بلکہ سزائے موت کا اعلان کیا جانا چاہیے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...