اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے پر اصرار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے متبادل جگہ کی حامی بھری لیکن بشریٰ بی بی ماننے سے انکاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سے رابطہ کیا۔بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے انھیں ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سیکم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بھی ڈی چوک جانے کی بشریٰ بی بی کی تجویز کی حمایت کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد بشریٰ بی بی سے حتمی فیصلے کا اعلان کروایا جائے گا۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو ڈی چوک پہنچے گا بالکل گرفتار ہوگا، ہمیں ریڈ لائن کراس نہ کرنے دیں، پہلے ہی بتا رہے ہیں، ہمیں مجبور کیا گیا تو سخت قدم اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کی پیشکش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے دو دفعہ جیل میں جاکر بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کی ہیں، اطلاعات کے مطابق بانی نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے تاہم پی ٹی آئی نے اب تک فائنل جواب نہیں دیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ بانی سے اوپر بھی کوئی لیڈر شپ آگئی ہے جس نے ماننے سے انکار کیا ہے، یہ ان سے ہی پوچھ لیں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...