اسلام آباد(این این آئی)آئینی بینچز کے قیام کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کر لی۔سندھ ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کے معاملے پر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ میرا کیس آرٹیکل (2) 199 کے تحت آتا ہے۔جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ صوبائی حکومت یا وفاق کو کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بینچ سنے گا، آپ جسٹس کے کے آغا سے اجازت لے لیں، ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں، پہلے آفس طے کرے گا کہ یہ ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ۔عدالت نے نیب نوٹس، اکاؤنٹس ڈی فریز ، تحفظ فراہم کرنے اور دیگر کیسز کی سماعت سے معذرت کر لی۔عدالت نے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ایف آئی آر ختم کرنے سے متعلق درخواست کو عدالت نے تبدیل کر کے بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...