اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری ڈیڈ لائنز ناکام ہوئی ہیں، ان کی آخری کال بھی ناکام ہو گئی۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کرم کے معاملے پر گورنر خیبر پختون خوا سے رابطے میں ہے، اس معاملے پر پہلا فرض صوبائی حکومت کا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ملک کے مسائل پر پی ٹی آئی کی بے حسی ماضی میں بھی اسی طرح تھی، بانء پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بغاوت کامیاب نہیں ہونے دی جا سکتی، احتجاج کا اعلان ہمیشہ اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی دوست ملک پاکستان آیا ہوتا ہے۔طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاست سے لڑنا ناممکن ہے، ریاست نے ان کی ہر کال ناکام بنا کر دکھائی، پی ٹی آئی سیاسی رویہ اختیار کرے، یہ جو مرضی کریں، این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...