ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کے لیے ریکارڈ کروایا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومتی وفد سے بات چیت سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج رات کو ہونے کا امکان ہے۔بانی پی ٹی آئی سے منظوری کے بعد حکومتی ٹیم کو ان کے آپشنز پر جواب دیا جائے گا، حکومت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ بنانے کی پیشکش کی ہے۔پی ٹی آئی وفد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی اور یہ 40 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے احتجاج اور حکومت کی طرف سے آپشنز سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔پی ٹی آئی وفد نے احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی۔ واضح رہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا خصوصی انتظام کیا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...