کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی

0
94

کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق افرادکی تعداد 50ہوگئی جب کہ قبائل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ 5 روز کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 88 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا، مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نیگاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے۔