نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعے بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مالی فوائد کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کروانے پر زور دینے لگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائبرڈ ماڈل کے تحت میزبانی سے گریزاں اور اصرار کر رہا ہے کہ بھارت کا گروپ میچ اور فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے۔ ایونٹ کا ہوسٹ پاکستان ہے لیکن بھارتی حکومت اور بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، ادھر براڈکاسٹرز کی جانب سے شیڈول کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔دوسری جانب بھارتی بورڈ تمام میچز دبئی میں کروانے پر بضد ہے، رپورٹ کے مطابق 26 نومبر کو ایگزیکٹیو بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں یہ معاملہ واضح ہونے کی توقع ہے۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...