اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج کرلیا گیا۔مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 14 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت ملزمان نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا، ملزمان کی شیلنگ کے باعث پولیس منتشر ہوئی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نیکانسٹیبل مبشرحسن کو زخمی کیا اور اغوا کرکے لے گئے، بعد میں ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے جس کے بعد کانسٹیبل مبشر حسن کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ ہکلہ انٹرچینج کے قریب مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا، 46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...