دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم

0
49

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم پاکستان نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم اور عوام کے ساتھ دلی اظہارِ یکجہتی اور 30 ہزار سے زائد متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دیرینہ دوست اور برادر ممالک ہیں، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے دوست ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا، دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا میں مصیبت زدہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرے گا، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی روکنے کے لیے دنیا کو متحد ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے۔