لاہور ( این این آئی) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے صرف اس کو نکھارنے کی ضرورت ہے ، ہمیں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا پر بھرپور توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو مستقبل میں سینئرز کا خلا ء پر کر سکے۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موضوعات کی کمی نہیں بلکہ ایسے بہت سے موضوعات ہیں جن پر بے شمار فلمیں بن سکتی ہیں ، روائتی فلمیں دیکھ کر لوگ اکتاہٹ محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نئے موضوعات پر اچھوتی فلمیں بنائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے طور پر جس حد تک بھی ممکن ہو سکے اچھا کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور بعد میں جب بھی اپنا کام دیکھتا ہوں تو ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ میں اس سے بہتر اداکاری کر سکتا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے جو کاوشیں ہونی چاہئیں وہ نظر نہیں آرہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...