اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو ان کے 53 ویں قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یواے ای کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے۔ پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای کا ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانش اور فہم و فراست سے ممکن ہوا، جدت کے اس وڑن کو شیخ محمد بن زید النہیان اور شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے، ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں سود مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...