کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت بلاول ہاؤس میں ہوا، جس کا مقصد موجودہ سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور غور و خوض کرنا تھا۔ اراکین نے سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ سمیت وفاقی سطح پر سیاسی، پالیسی اور ترقیاتی چیلنجز سے متعلق اپنے جاری اور حل طلب مسائل پر بات چیت کی گئی۔ پالیسی معاملات جیسا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی، پانی کے انتظام کے تنازعات، زراعت اور ڈیجیٹل معیشت کو درپیش چیلنجز اور عوامی مفاد کی قانون سازی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی حکومت سے متعلق تحفظات کے حوالے سے سیاسی، پالیسی اور قانون سازی کے معاملات پر بروقت مشاورت کی کمی اور وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کو اہم رکاوٹوں کے طور پر نشاندھی کی گئی، جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور نئی زمینی حقائق کے نتیجے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے اتفاق رائے کی عدم موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے کمیٹی اراکین کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ وہ کون سے معاملات ہیں جن پر سیاسی اتفاق رائے قائم کیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی کی سفارشات رواں ماہ کے آخر میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...