کراچی (این این آئی)پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے نئے کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی کے ضلع کیماڑی اور کشمور سے رپورٹ ہوئے۔ڈیرہ اسماعیل خان سے اب تک 8 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی کے ضلع کیماڑی سے رواں سال اب تک 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کشمور میں رواں سال پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔رواں سال بلوچستان سے 26 اورخیبرپختونخوا سے 16 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال سندھ سے 15 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
مقبول خبریں
جسٹس طارق محمود جہانگیری کو الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کی سربراہی سے ہٹا دیا...
اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹا کر جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ...
عمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی...
آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کیلئے پْرعزم ہیں’ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پْرعزم ہیں۔اسلام...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حکومت اور انتظامیہ پر برہم
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق حکومت اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ...
سفیان مقیم نے پاکستان سے ٹی20 میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنادیا
بولاوائیو(این این آئی)اسپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی طرف سے بہتر بولنگ کا ریکارڈ بنادیا۔ سفیان...