لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ یاسمین راشد نے 26 نومبر کو ڈی چوک واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں سیکیورٹی فورسز نے بنیادی حقوق روند ڈالے، اسلام آباد میں پاکستان کے مستقبل کی نسل کا قتل عام کیا گیا، کئی ماوں کے بچے، کئی بہنوں کے بھائی ان سے چھن گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بطور ماں اس سانحے پر دل ٹوٹ چکا ہے، اپنی 74 سالہ زندگی میں آج تک کبھی خود کو اتنا بے یارومدد گار نہیں پایا، پاکستان ہیومن رائٹس کے حوالے سے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ ہم بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آپکی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ 26 نومبر کو ڈی چوک پر جو ہوا اسکی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اگر حقائق سامنے نہ لائے گئے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...