کراچی (این این آئی)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اربوں روپے لابسٹ کو دیے ہوئے ہیں۔شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی پروجیکٹس شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دشمنی پاکستان سے ہے، پاکستان کو بدنام کرنے کی انٹرنیشنل سازش ہے لیکن ہمارے تمام ادارے مضبوط ہیں، اس لیے سازش کامیاب نہیں ہو گی، اربوں روپے دے کر پاکستان کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر لیڈر اور رہنما الگ بیانیہ دے رہا ہے، پی ٹی آئی اس وقت احتجاج پلان کرتی ہے جب بیرونِ ملک سے لوگ یہاں آ رہے ہوتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف اربوں روپے لابسٹ کو دیے ہوئے ہیں، یہ لابسٹ پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے پاکستان کی امداد بند کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں انتشار پھیلے۔اْنہوں نے کہا کہ کوئی بھی پی ٹی آئی کے ڈر اور خوف میں نہیں، سندھ میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، یہاں پی ٹی آئی ہے ہی نہیں، اسلام آباد میں لاشوں کی نام پر سیاست کر رہے ہیں، جھوٹ کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ گنڈا پور نے اسمبلی کے فلور پر کہا کہ ہتھیار اور پیسہ ہے، ہم لڑیں گے، یہ کس سے لڑنے کی بات کر رہے ہیں؟ آپ نے لڑنا ہے تو دہشت گردوں سے لڑیں، آپ حکومت سے لڑنے کے لیے کیسے ہتھیار اٹھا سکتے ہیں؟ اس سے بڑا غیر ذمے دارانہ بیان کوئی اور نہیں ہو سکتا۔اْنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ خود نہیں چاہتی کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت روٹی، کپڑا اور مکان کے وعدے پر عمل پیرا ہے، 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہے ہیں، 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورس کروا رہی ہے، آئی ٹی کے معاملے میں ہم تھوڑے پیچھے رہ گئے ہیں، کراچی، جامشورو اور سکھر میں آئی ٹی کورس کروائیں جائیں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں یلو لائن اور بی آر ٹی پر کام جاری ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں پارکنگ کا مربوط نظام وضع کرنے کا حکم
لاہور ( این این آئی)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ارفع کریم ٹاور میں لاہور پارکنگ کمپنی کا دورہ کیا۔ سی ای او لاہور...
سندھ ہائی کورٹ،عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے 3 مقدمات...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ دس دسمبر کو کھیلا...
ڈربن (این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ دس دسمبر کو کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق دس...
پاکستان کی ترقی امن، ہم آہنگی اور انصاف پر منحصر ہے، وفاقی وزیر منصوبہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی...
معاشی استحکام کے بعد جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکر دیا گیاہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے بعد اب جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکیاگیاہے، کاروباراورسرمایہ کاری کے حوالہ...