لاہور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہا ہے کہ حکومت نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ مو لانا فضل الرحمان سے جے یو آئی لاہور کے راہنما حافظ بلال درانی نے خصوصی ملاقات کی، اس میں مدارس بل پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر بات چیت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی لاہور کے رہنماؤں کو خصوصی ہدایات دیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو 8 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی ریلی میں اہم اعلان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کو اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی، حکومت نے اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی، حکومت بتائے اس نے ابھی تک مدارس بل کے پاس کردہ قانون پر دستخط کیوں نہیں کئے۔مو لانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...