اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی امن، ہم آہنگی اور انصاف پر منحصر ہے، پیغام پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور اعتدال پسندی کا روڈ میپ ہے۔ وہ بدھ کو یہاں امن، ہم آہنگی اور انصاف کے فروغ پر مبنی سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا انحصار معاشرے میں توازن ور انصاف کے ساتھ چلنا اور لوگوں میں تفریق نہ کرنے پر ہے۔انہوںنے کہاکہ پیغام پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور اعتدال پسندی کا روڈ میپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کا پیغام انسانیت محبت اور انصاف پر مبنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی امن، ہم آہنگی اور انصاف پر منحصر ہے،پیغامِ پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور اعتدال پسندی کا روڈ میپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف ہمیں اتحاد اور اعتدال پسندی کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان کا روشن مستقبل امن اور تنوع میں اتحاد سے ممکن ہے،معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دے کر ترقی کے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مذہبی، نسلی اور نظریاتی تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ ہمیں نفرت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور اعتدال پسندی کی آواز بلند کرنی ہوگی،ترقی اور خوشحالی کے لئے امن، انصاف اور ہم آہنگی کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...