ریاض (این این آئی)سعوی فٹبال فرینچائز النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی اسلام قبول کرنے میں دلچسپی کے بارے میں اکثر ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔اب النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللّٰہ نے ایک انٹرویو میں ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ میں نے ایک بار کرسٹیانو رونالڈو سے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بات بھی کی تھی تو اْنہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ولید عبداللّٰہ نے بتایا کہ وہ ایک بار گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ ریز بھی ہو چکے ہیں اور مسلمان کھلاڑیوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے اور دیگر اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران جیسے ہی اذان کی آواز آتی ہے تو کرسٹیانو رونالڈو اذان کے احترام میں ٹریننگ سیشن روکنے کو کہتے ہیں۔ولید عبداللّٰہ نے بتایا کہ میں ابتداء میں کرسٹیانو رونالڈو کے قریب تھا کیونکہ وہ ملک کی ثقافت، کلب یا دیگر پہلوؤں سے واقف نہیں تھے تو وہ اکثر مجھ سے اس حوالے سے تفصیلات پوچھتے رہتے تھے۔ اْنہوں نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرتے ہیں یا نہیں اس بات سے قطع نظر وہ اپنی شخصیت میں موجود عاجزی اور نظم و ضبط کی وجہ سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔ولید عبداللّٰہ نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں جو بھی کرسٹیانو رونالڈو سے ملتا ہے وہ ان کی تعریف کرتا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...