ممبئی (این این آئی)جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم ”پشپا 2: دارول” کا دیوانہ وار آغاز سانحہ میں بدل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 5 دسمبر کو ہندوستانی فلم کی دنیا بھر میں ریلیز سے پہلے اللو ارجن اسٹارر ”پشپا 2 ” کی ایک خصوصی اسکریننگ حیدرآباد میں منعقد کی گئی تھی۔اطلاع کے مطابق، اللو ارجن بھی اپنے مداحوں کے ساتھ فلم کو دیکھنے کے لیے حیدرآباد کے مشہور سندھیا تھیٹر میں موجود تھے۔ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پہنچی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ہجوم میں اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک 35 سالہ خاتوں ہلاک ہوگئی جبکہ چند افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں ہلاک ہونے والی خاتون کا 9 سالہ بیٹا بھی شامل ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق اللو ارجن کے پہنچتے ہی تھیٹر کے باہر بھگدڑ مچی تھی، لوگوں کے ہجوم کے باعث تھیٹر کا مرکزی دروازہ گر گیا تھا۔ پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔ جس پر لوگ مشتعل ہوگئے۔ پولیس نے حالت کنٹرول میں کرنے کے لیے مزید نفری طلب کرلی۔افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والی خاتون سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے دوران بے ہوش ہو گئی تھی اور اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال لایا گیا تھا۔ یہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت ریوتی کے طور پر کی گئی ہے جو اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ شو دیکھنے آئی تھی۔سکریننگ کے دوران فوت ہونے والی خاتون کے علاوہ، تین دیگر لوگ بھی سندھیا تھیٹر میں بے ہوش ہو گئے اور ان میں دو بچے بھی شامل تھے، بے ہوش ہونے والے شائقین کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پشپا2 نمائش سے پہلے ہی مقبولیت حاصل کرچکی ہے اورممبئی اور دہلی کے بڑے سنیما گھروں میں ٹکٹ کی قیمت 2500 بھارتی روپے سے بھی زیادہ ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...