لندن(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق چیئر مین گریگ بارکلے نے نئے چیئرمین جے شاہ کو بطور آئی سی سی سربراہ بھارت کے بوجھ تلے دبنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئندہ آنے والے وقت میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹیلیگراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے شاہ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پْرامید ہیں کہ جے شاہ کے پاس ایک شاندار موقع ہے کہ وہ بھارت کے بوجھ تلے آئے بغیر اس کھیل کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کے لیے بھارت کی مدد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ بھارت ہمارے ساتھ ہے، وہ اس کھیل میں ہر طرح سے ایک بہت بڑا شراکت دار ہے۔ لیکن ایک ملک کے پاس اتنی طاقت اور اثر و رسوخ دیگر نتائج پر اثرات مرتب کرتا ہے، جو کھیل کی عالمی نمو پر مفید ثابت نہیں ہوتی۔چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جاری تنازع کے دوران 1 دسمبر کو منصب سے سبکدوش ہونے والے گریگ برکلے نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس وقت اتنی کرکٹ ہو رہی ہے کہ وہ بھول گئے ہیں کہ کون سی ٹیم کس کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ انہیں مارکو جینسن کے سات وکٹیں لینے والی خبر سے معلوم ہوا کہ سری لنکا اس وقت جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں تین بڑی فرینچائز ٹی ٹوئنٹی لیگز (یو ایس اے، یو اے ای اور جنوبی افریقا میں) شروع ہوئیں اور مزید لیگز اس تنگ کلینڈر میں آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔انہوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار ممبران کے اپنے مفاد کو دیکھنے کو قرار دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...