آئی سی سی بورڈ میٹنگ کیلئے محسن نقوی دبئی پہنچ گئے

0
61

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی صبح سویرے کراچی سے دبئی پہنچ گئے۔آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جے شاہ کے اعزاز میں استقبالہ دیا جائے گا۔آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے براڈ کاسٹرز اور پروڈکشن ورکشاپ بھی دبئی میں منعقد ہو گی۔آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق اہم فیصلہ کا امکان بھی ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اصولی موقف پر قائم ہیں اور پاٹنر شپ فارمولا پیش کر چکے ہیں۔