کراچی(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کو مٹی کا عالمی دن منایا گیا۔اقوامِ متحدہ کی جانب سے ہر سال 5 دسمبر کو ورلڈ سوائل ڈے منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد صحت مند زمین کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور زمینی وسائل کو پائیدار طریقوں سے استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔زمین کی بقا مٹی کے ساتھ اس کے ربط پر منحصر ہے، ہماری خوراک کا 95 فیصد سے زیادہ حصہ مٹی سے آتا ہے، جو غذا ہم کھاتے ہیں، جو پانی پیتے ہیں، جس فضا میں سانس لیتے ہیں، ان سب پر آلودہ زمین اثرانداز ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق مٹی اچھی ہوگی تو فصلیں اور پودے اچھے رہیں گے، محکمہ زراعت کی جانب سے مٹی کی جانچ کر کے کسانوں کی معاونت کی جاتی ہے، آبادی بڑھنے کے سب زمین آلودہ ہوتی جا رہی ہے، گٹر کا پانی بھی زمین کو خراب کر رہا ہے، عوام اور کاشت کار کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ زمین کی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے کیونکہ صحت مند اور زرخیز زمین سے ہی اچھی فصل کی پیداوار ممکن ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...