لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہ جانے کا فیصلہ شہبازشریف نے کیا تھا، نوازشریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ جاتے تو انتخابات میں دو تہائی اکثریت ملتی۔میاں جاوید لطیف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ایئرپورٹ جانیسے روکنیکا جو فیصلہ جماعت کے اندر سے کیا گیا وہ غلط تھا۔اس سے قبل انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی واقعے کی وجہ سے ملک میں پھر طاقت کے استعمال کا جواز پیدا ہوگیا ہے، آئین قانون پر عملدرآمد کرنا اسٹیبلشمنٹ کی مجبوری بن چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی واقعہ کیا تو اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی بدل گئی، ریاستی اداروں سے نوجوانوں کا اعتماد اٹھ گیا اور وہ اداروں میں بیٹھے لوگوں کی پالیسیوں سے خفا ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کو ڈر اور خوف تب ہوتا ہے جب عوام میں سپورٹ نہیں ہوتی، ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو مشترکہ دشمن بنا لیا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...