واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر تائیوان کے صدر تسائی انگ وین سے ملاقات کے بعد امریکی ائیر فورس کے طیارے پر واپس روانہ ہو گئیں۔انہوں نے اپنی ملاقات میں اس امر پر تبادلہ خیال کہا کہ امریکا اور تائیوان کے درمیان گہرے اقتصادی معاہدے کیونکہ ہو سکتے ہیں اور دو طرفہ سلامتی کے لیے شراکت کو کیسے مضبوط کرتے ہوئے جمہوری اقدارکا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔میڈیرپورٹس کے مطابق اپنی تائیوانی صدر کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے خصوصی اعزاز کا نام دیا ۔ انہیں ملاقات کے دوران ایک خصوصی فضائی کور دیا گیا تھا۔ جسے دو طرفہ دوستی کا اظہار کہا گیا۔ ‘ پلوسی نے اپنی اس اہم ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں بظاہر کسی کو مخاطب کیے بغیر کوئی غلطی نہ کریں۔ امریکہ تائیوان کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل کمٹنٹ رکھتا ہے۔ یہ آج بھی ہے اور اگلی دہائیوں کے لیے بھی ہے۔اس دورے کے دوران پلوسی نے تائیوان کے قانون ساز ادار ے کے نائب صدریوان تسائی شی شنگ سے بھی ملاقات کی ۔ جس میں انہوں نے تائیوان اور اس کی جمہوریت کے لیے بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔ اس دوران سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...