اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیرگیارہ سال بعد سبکدوش

0
280

نیویارک(این این آئی)اعلی پیشہ ورانہ مہارت اور کام میں اخلاص کے ساتھ 11 سال کے کیریئر کے بعد سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے سفارت کاری کا میدان چھوڑ دیا ہے۔ ان کی سبکدوشی کے بعد ان کی جگہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد الواصل کواقوام متحدہ میں سعودی عرب کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے المعلمی کی جگہ سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد الواصل نے اپنی اسناد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کیں۔اس عہدے سے قبل الواصل 2016 سے جنیوا میں اقوام متحدہ میں مملکت کے سفیر اور مستقل نمائندے کے عہدے پر فائز تھے۔یہ بات قابل غور ہے کہ سفیر عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ میں اپنے دور میں خطے میں بہت سے بحرانوں کا مشاہدہ کیا، خاص طور پر یمن کا بحران، جس میں انہوں نے بارہا سعودی عرب کی طرف سے جنگ کے خاتمے کی خواہش اور یمنی عوام کی مدد کے عزم کے کو دہرایا۔سفیر المعلمی نے اقوام متحدہ میں اپنے دور میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، جہاں انہوں نے بعض عرب ممالک جیسے لیبیا اور عراق میں مملکت کی جانب سے بیرونی مداخلت کو مسترد کرنے اور شامی عوام کے مصائب کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا