اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے ریاست اور سکیورٹی اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ملک دشمن پراپیگنڈا میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں کر لی گئیں، کارروائی کیلئے سکیورٹی اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق اور صوبائی سطح پر ٹیموں کو گرفتاری و تفتیش کے اختیارات حاصل ہوں گے، مشترکہ ٹیموں کو پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت بھی حاصل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے سائبر کرائم سے متعلق ٹیمیں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کریں گی، ٹیمیں سوشل میڈیا اپیس پر اکاؤنٹس کی تفصیلات معلوم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی، ٹیموں میں سائبر سکیورٹی ماہرین بھی شامل ہیں جنہیں تمام وسائل دیئے جائیں گے، مشترکہ ٹیمیں ملک کے کسی بھی علاقے میں چھاپے اور گرفتاریاں کر سکیں گی۔
مقبول خبریں
شیری رحمان کا کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا اظہار...
گالی گلوچ، الزام تراشی اور پگڑیاں اچھالنے کا سبق دینے والا نوجوانوں کا ہمدرد...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کی ترغیب...
ایف 8 ایکسچینج چوک کا انڈر پاس صرف 42 روز کی ریکارڈ مدت میں...
اسلام آباد (این این آئی)ایف 8 میں تعمیر ہونے والا انڈرپاس 24 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ایف 8 ایکسچینج چوک...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکراتی عمل کاآغاز مثبت پیش رفت ہے، سینیٹر عرفان...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین باقاعدہ...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے ، سر دار...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا...