ایوانِ صدر اور وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ نے جے یو آئی سے دھوکا کیا’ لیاقت بلوچ

0
44

لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایوانِ صدر اور وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ نے جے یو آئی سے دھوکا کیا۔ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن کے مسئلے کا حل تمام مدارس کا متفقہ مطالبہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تنازع پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بنایا جائے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کرم میں امن کے لیے طویل مدت کے لیے فائز بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے صاف بتا دیا ہے کہ ابھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن 8 تاریخ کو فیصلہ سنا دیں گے۔